ہاکی ورلڈ کپ 2010 ء::: وزیراعظم نے وزیر کھیل کو بھارت جانے سے روک دیا

ـ 1 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (ثناءنےوز) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی کو ہاکی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور پاکستان بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارت جانے کی اجازت مانگی تھی تاہم انہیں اس دورے پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر وزیر کھیل نے وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں اپنی خواہش سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کسی بھی اعلٰی پاکستانی عہدیدار کے بھارت کے دورے کی اجازت نہیں دیتے۔ وزیراعظم کا موقف تھا کہ پاکستان بھارت حالیہ بات چیت میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات کے تناظر میں مناسب ہو گا وزیر کھیل بھارت نہ جائیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions