انگلش کپتان اینڈریو سٹراؤس نے ٹیم کی دوسری اننگز دو سو باسٹھ رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، ٹرینٹ برج میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو کپتان اینڈریو سٹراس پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ایلسٹر کُک بارہ، کیون پیٹرسن بائیس اور جوناتھن ٹراٹ چھبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بلے باز پال کولنگ ووڈ ایک سکور بنا کر عمر گُل کا شکار بنے۔ پہلی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے ایوئن مورگن خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور سترہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر بلے باز میٹ پرائر نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے سنچری سکورکی۔ انہوں نے ایک سو دو رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین اور شعیب ملک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر پندرہ رنز بنائے۔ سلمان بٹ آٹھ، عمر امین ایک اور اظہر علی بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔
Post New Comment