ملتان : ریلوے کا مالی بحران‘ آلات کی فراہمی محدود‘ ٹرینیں سکیورٹی رسک بن گئیں

ـ 29 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

ملتان (حسنین زیدی سے) ریلوے میں بدترین مالی بحران کے باعث انجنوں اور بوگیوں کےلئے ناگزیر اور ضروری آلات کی فراہمی انتہائی محدود ہو گئی جس کے باعث مسافر گاڑیاں سکیورٹی رسک بن کر رہ گئیں۔ ملتان شیڈ میں شفٹنگ کےلئے استعمال ہونے والے انجنوں کے بریک بلاک ختم ہو چکے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے دو سے تین ماہ بعد صرف 150 سے200 بریک بلاک فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ ریلوے ملتان ڈویژن کی ماہانہ ضرورت ایک ہزار سے زائد ہے۔ اصولی طور پر گاڑی کے ہر سفر کے بعد بریک بلاک تبدیل کئے جانے چاہیں جبکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ مسافر ٹرینوں میں فقط انجن اور چند بوگیوں میں بریک بلاک موجود ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter