مخدوم جاوید ہاشمی کے بہنوئی فقیر حسین شاہ انتقال کر گئے

ـ 24 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

ملتان (وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم محمد جاوید ہاشمی کے بہنوئی مخدوم فقیر حسین شاہ ہفتہ کی صبح انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً 80 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے مرحوم کی نماز جنازہ مخدوم رشید میں ادا کی گئی جس میں مخدوم محمد جاوید ہاشمی صوبائی وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی ایم پی اے شاہد محمود خاں اور وحید ارائیں مسلم لیگ کے رہنما¶ں اﷲ نواز درانی‘ شیخ اطہر ممتاز‘ شاہد مختار لودھی‘ منیر اختر لنگاہ خضر حیات سندھو‘ محمد بلال بٹ‘ زاہد بہار ہاشمی‘ طارق رشید‘ ڈاکٹر خالد خاکوانی‘ سلیم انصاری‘ چودھری مجید‘ ابوبکر گجر اور سینکڑوں معززین شہر نے شرکت کی مرحوم کی رسم قل پیر 25 جنوری کو گیارہ بجے دن مخدوم رشید میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ دریں اثناءمیاں نوازشریف راجہ ظفر الحق خواجہ سعد رفیق بیگم تہمینہ دولتانہ اور شاہد اﷲ خان نے مخدوم جاوید ہاشمی سے اظہار تعزیت کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter