ملتان : جاوید ہاشمی نے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا، رقت آمیز مناظر

ـ 22 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

ملتان (وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے ہفتہ کے روز مختلف سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے بنائے گئے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کئی مرتبہ انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے مخدوم محمد جاوید ہاشمی بھی دو تین مرتبہ آبدیدہ ہو گئے جبکہ متاثرین ان کے ہاتھ چومتے رہے اور نعرے بھی لگاتے رہے۔ مسلم لیگی رہنماﺅں پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں مخدوم جاوید ہاشمی وہیل چیئر پر بیٹھ کر ایمرسن کالج گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول، الیبرونی ہاسٹل، گورنمنٹ ماڈل سکول میں قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا، مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما شیخ محمد طارق رشید، محمد بلال بٹ، شیخ اطہر ممتاز، طارق نعیم اللہ، شاہد مختار لودھری، ملک انور علی، ظفر قادری، منیر اختر لنگاہ، اسلم ہمایوں، عامر روف اور تابش درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کئی متاثرین جاوید ہاشمی کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے، ایمرسن کالج میں مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بزرگ سے پوچھا میرے لائق کوئی خدمت ہو تو بتائیں اس بزرگ نے کہا کہ آپ بیماری کی حالت میں اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر ہمارے پاس آئے ہیں ہم اپنا دکھ بھول گئے ہیں اور آپ کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ ایک اور جگہ دو نوجوانوں نے کہا کہ ہم آپ کی عظمت کو سلام کرتے ہیں۔ گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ایک بغیر قمیض والے بچے نے جاوید ہاشمی کا ہاتھ پکڑ کر چوم لیا جاوید ہاشمی کیلئے اگرچہ زیادہ دیر کھڑے رہنا مشکل ہے اس کے باوجود انہوں نے متاثرین سے کھڑے ہو کر خطاب کیا جاوید ہاشمی نے ریلیف کیمپوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter