جاوید ہاشمی کا ملتان پہنچنے پر بھرپور استقبال آج ریلیف کیمپوں کا دورہ کرینگے

ـ 19 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی اپنے علاج کے بعد گذشتہ روز اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئے ہیں ان کی آمد پر ملتان ایئرپور پر لیگی کارکنوں اور عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا اس دوران انہیں جلوس کی صورت میں ان کی رہائش گاہ تک لیجایا گیا۔ جاوید ہاشمی آج سیلاب سے متاثرین کے لئے لگائے گئے کیمپوں کا بھی دورہ کرینگے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئے ہیں ان کی پرواز سہ پہر چار بجکر 40 منٹ پر پہنچی اس دوران لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دوپہر ہی کو ہوائی اڈا پر پہنچ گئی پرجوش کارکن مسلسل جاوید ہاشمی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو اے ایس ایف کے اہلکاروں میں گیٹ کے باہر روک لیا اور اندر داخل نہ ہونے دیا اس پر کارکن مشتعل ہو گئے اور زبردستی اندر داخل ہو گئے اس دوران اے ایس ایف کے اہلکاروں اور محمد بلال بٹ شیخ اطہر ممتاز کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی اس موقع پر ایئر پورٹ میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی جو رہنما اور کارکن اس موقع پر ایئر پورٹ پر موجود تھے ان میں شیخ طارق رشید‘ طارق نعیم اﷲ‘ شاہد مختار لودھی‘ عاشق شجرا‘ شیخ اطہر ممتاز‘ محمد بلال بٹ‘ اسلم ہمایوں‘ منیر اختر لنگاہ‘ راو ابرار‘ توقیر خان‘ ظفر قادری‘ جمشید ترین‘ رشید لاشاری‘ اﷲ نواز خان درانی‘ ڈاکٹر حمیدہ خانم‘ مرزا اسلم بیگ‘ مظہر جمیل قریشی کوثر شاہ‘ شاہد کھوکھر‘ اﷲ رکھا‘ رانا لیاقت‘ عبدالستار ڈوگر‘ نسیم راں‘ ملک آصف‘ خاتون رہنما بیگم قربان فاطمہ‘ افشین بٹ‘ بشریٰ ملک‘ بیگم مقصوداں انصاری‘ اعجاز برکت‘ اکرم شہزاد اور عامر روف‘ طارق اظہر عباسی‘ میاں فاروق اظہر خان مغل‘ منور احسان قریشی‘ تابش درانی‘ خواجہ سعید خالد قریشی‘ عبدالوحید کمبوہ اور نفیسہ بیگم بھی موجود تھیں۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم سید جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میری ہر سانس دکھی انسانیت کے لئے وقف ہے اسلام آباد اور لاہور میں ہسپتال میں پڑا میں ہر وقت سیلاب زدگان کے متعلق ہی سوچتا رہتا تھا اب میں خود دو کروڑ متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے باہر نکل آیا ہوں عوام بھی میرے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پہنچنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارا ملک بدترین سیلاب کی زد میں ہے میرا دل اپنے متاثرین بھائیوں کے لئے خون کے آنسو روتا رہتا ہے میری ہر سانس ان دکھی لوگوں پر قربان ہے میرے دل کی گہرائیوں سے اپنے دکھی بھائیوں کے لئے ہر وقت دعائیں نکلتی رہتی ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب کو ملکر ان متاثرین کی عملی طور پر مدد کرنا ہو گی رمضان میں ایثار کا جذبہ ویسے بھی بڑھ جاتا ہے اگر آج ہم ملکر ان متاثرین کی مدد کرینگے تو ان کے دکھوں کا مداوا بھی ہو جائے گا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ جب علیل ہوئے اس وقت سے ہی انہیں موت سے بچانے کے لئے ڈاکٹروں کی کوششوں کے علاوہ عوامی محبت اور دعاوں نے بھی بے حد اثر دکھایا ہے ملتان کے عوام کی والہانہ محبت کا اندازہ مجھے بستر علالت پر جا کر ہوا ہے اتنی محبت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی میں اگر آج عوام کے درمیان کھڑا ہوں تو یہ عوام کا پیار خلوص اور دعائیں ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی اندر ڈوبے ہوئے افراد کی مدد کے لئے ہم سب کو خود چل کر پانی میں جانا ہو گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter