ملتان (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت چین کے تعاون سے کپاس اور دھان کی نئی اقسام پر کام کررہی ہے اوراس منصوبے کی تکمیل کے بعد ان دونوں فصلوں کی پیداوار میں تین گنا اضافہ ہوجائےگا۔سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ چین اور پاکستان کے سائنس دان نئی اقسام کی تیاری کےلئے مشترکہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔اس مرتبہ بھی ہم نے برسراقتدار آنے کے بعد کاشتکار کی خوشحالی پرتوجہ دی۔اس مرتبہ کپاس،دھان اور گندم کی صحیح قیمت ملی ہے۔
Post New Comment