ریلوے شہباز قلندر کے عرس پر پولیس فراہم کرے ورنہ کارروائی ہو گی: لاہور ہائیکورٹ

ـ 31 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ ثنا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے لعل شہباز قلندر کے عرس پر خسارے کے باعث خصوصی ٹرینیں نہ چلانے کا عذر مسترد کر دیا اور محکمہ ریلوے کو اس حوالے سے خصوصی اقدام کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اگر مسافروں کو سہولیات فراہم نہ کی گئیں توذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، عدالت کے روبرو محکمہ ریلوے کی طرف سے اعتراض کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کواس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ہے جبکہ محکمہ خسارے میں ہے اور ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں۔اس پر چیف جسٹس خواجہ شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ جہاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی وہاں عدالت مداخلت ضرور کریگی۔اس پر ریلوے حکام نے بتایا کہ عام ٹرینوں میں خصوصی بوگیاں لگا ئی جاسکتی ہیں ۔اس پر فاضل جج نے احکامات جاری کئے کہ زائرین کو تمام سفری سہولیات فراہم کی جائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ درخواست گزار جھولے لعل کونسل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آج 31 جولائی کو حضرت سخی شہباز قلندر کا عرس مبارک ہے ۔اس موقع پر زائرین کےلئے ہر سال 16 خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی تھیں اس بار ایسا نہیں ہوا۔ اس مرتبہ جب ٹکٹ کےلئے ریلوے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ تو باقاعدہ چلنے والی ٹرینیں بند کر رہا ہے تو خصوصی ٹرینوں کے چلنے کا کیا تصور ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions