مقتولین کے بھائی میاں سجاد کا کہنا تھا کہ بارہ اپریل دو ہزار چھ کو ملزم مدثر گڈو نے چند نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر انکے بھائی میاں شہباز احمد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ جس کا مقدمہ تھانہ فیروز والا میں درج کرایا گیا ہے۔ مقدمے کی پیروی کرنے پر ملزمان نے انتیس جولائی دو ہزار دس کو مقتول کے دوسرے بھائی میاں فیاض احمد کو قتل اور اس کے بیٹے محمد زبیر کو شدید زخمی کر دیا۔ اس واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ہے۔ میاں سجاد نے کہا کہ ملزمان کا حقیقی بھائی سیعد اکبر جو کہ مقدمے میں نامزد بھی ہے، پولیس ملازم ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کا ماموں زاد بھائی میاں افضل بھی پنجاب پولیس میں انسپکٹر ہے۔ یہ دونوں افراد پولیس سروس میں ہونے کے باعث ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج اور مقدمہ واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکی دے رہے ہیں۔ مقتولین کے بھائی اور دیگر مظاہرین نے وزیراعلٰی پنجاب اور گورنر سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔
Post New Comment