لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ گجر پورہ میں دو ڈاکوﺅں کو موقع واردات سے گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکوﺅں نے اسلام پورہ کے علاقے میں اشفاق اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر روک کر 8لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے جبکہ ڈاکوﺅں نے ستوکتلہ میں مظہر محمود کو کار سمیت اغوا کر کے ساہیوال لے جا کر گاڑی سے نیچے پھینک دیا اور گاڑی لیکر فرار ہو گئے۔ دریں اثناءگجر پورہ کے علاقے میں ملک قیوم سے 10ہزار روپے اور موبائل چھیننے والے 2 ڈاکووں کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ علاوہ ازیں جنوبی چھاونی میں اسد کے گھر سے دس لاکھ، نوانکوٹ میں شکیل کے گھر سے 13لاکھ ،کاہنہ میں عارف کے گھر سے 9 لاکھ،سٹی رائیونڈ میں ادریس کے گھر سے دس لاکھ، ساندہ میں ظہور کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ، چوہنگ میں مظہر کے گھر سے دو لاکھ ، گلبرگ میں کپڑے کی دکان سے تین لاکھ ، غالب مارکیٹ میں فیصل کے گھر سے تین لاکھ ، جوہر ٹاﺅن میں افضل کے گھر سے چار لاکھ ، سمن آباد میں ممتاز کے گھر سے دو لاکھ ، شاہدرہ میں نواز کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لئے گئے۔ احمد فراز سے پانچ ہزار اور موبائل فون، ماڈل ٹاﺅن میں سید حسن سے ایک ہزار اور موبائل، مال روڈ سے قیصر سے 70 ہزار روپے اور موبائل، ملت پارک میں شاہد سے 10 ہزار روپے او ر موبائل، ہنجروال میں طالب سے 12ہزار روپے او ر موبائل، شاہدرہ میں حبیب سے5 ہزار روپے اور موبائل فون ، لوئر مال میں یونس سے 7ہزار روپے او ر موبائل، رنگ محل میں ایوب ، شاد باغ میں ناظم ، شفیق آباد میں حمید ، ہربنس پورہ میں شفیق ، مناواں میں اسلام ، گارڈن ٹاﺅن میں ارسلان، ٹاﺅن شپ میں لیاقت سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لئے گئے۔ علاوہ ازیں ڈیفنس ، پرانی انارکلی ، گلشن اقبال ، جنوبی چھاﺅنی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ شالیمار ، شاہدرہ ، گڑھی شاہو ، ٹاﺅن شپ ، گلبرگ ، مغل پورہ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Post New Comment