لاہور(خبرنگار) ایل ڈی اے نے عام شہریوں کی سہولت، عزت و احترام اور رشوت سے بچانے کیلئے شروع کیا گیا ’’فاسٹ ٹریک‘‘ برائے گھریلو نقشہ منظوری ختم کردیا۔ تقریباً دو سال قبل شروع کئے گئے اس سسٹم سے جہاں شہریوں کو عزت سے بٹھایا جاتا تھا اور نقشہ 3 دن میں منظور کرکے ان کے سپرد کردیا جاتا تھا۔ وہاں گزشتہ چند ماہ سے فاسٹ ٹریک ختم کردیا گیا ہے اور ’’جیب گرم‘‘ کرکے نقشہ منظور کروانے کا پرانا نظام بحال کردیا گیا ہے۔ لاہور کے شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے۔
Post New Comment