لاہور (خبرنگار) اقبال ٹاﺅن کے ماتحت چیف آفیسر یونٹ رائیونڈ ملک ابرار نے اپنے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی پر صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور اور ان کے بھائی چودھری شکور کیخلاف تھانے میں درخواست دیدی ہے۔ ملک ابرار کی درخواست کے مطابق ان سے چار بار بدسلوکی کی گئی۔ دو بار انہیں ان کے دفتر سے نکال دیا گیا۔ تیسری بار ایک بڑی شخصیت کے دفتر میں بلا کر بدسلوکی کی گئی اور چوتھی بار سٹور میں بند کر دیا گیا۔ اب انہوں نے اعلی افسروں کی ہدایت پر پولیس کو درخواست دی ہے۔ واضح رہے کہ یونٹ رائیونڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشاف پر چیف آفیسر کو تبدیل کرکے 19 جولائی کو ملک ابرار کو تعینات کیا گیا تھا جسے رائیونڈ کی ایک بااثر سیاسی شخصیت نے قبول نہیں کیا۔
Post New Comment