لاہو ر(نمائندہ خصوصی) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا جبکہ شاہدرہ میں راوی ٹول پلازہ کے قریب سی آئی اے پولیس کینٹ سے مقابلے کے دوران چار ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے پولیس کا مخبر عباس اور ایک راہگیر بچی زخمی ہو گئی جبکہ ملزمان گاڑی نمبری LEV-2366چھوڑ کر شاہدرہ کے علاقہ سعید پارک میں گھس گئے اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈاکوﺅں نے مناواں مےں فےاض احمد، گجر پورہ مےں عرفان محمود کے گھر سے 8-8لاکھ، لوئر مال مےں حماد کے گھر سے 5لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن مےں فاروق کے گھر سے 4لاکھ، شفےق آباد مےں ادرےس کے گھر سے4لاکھ، مغل پورہ مےں عثمان،` گلشن اقبال مےں نذےر اور غازی آباد مےں اظہر کے گھر سے 3-3لاکھ ، ہڈےارہ مےں جاوےد، نشتر کالونی مےں ساجد محمود، گڑھی شاہو مےں عثمان اور لوہاری مےں امجد کے گھر سے 2لاکھ روپے مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی ، موبائل فونز اور دےگر سامان لوٹ لےا، رنگ محل مےں ڈاکوﺅں نے قےصر کی دکان سے5لاکھ مالےت کی نقدی اور موبائل، فےکٹری اےرےا مےں ارشد محمود اور اسکی فےملی سے 5لاکھ، لاری اڈہ مےں طفےل اور اسکی فےملی سے3لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن مےں ثاقب اور اسکی فےملی سے 2لاکھ ،گارڈن ٹاﺅن مےں وسےم اور اسکی فےملی ، شےرا کوٹ مےں انور محمود اور اسکی فےملی ، سٹی رائے ونڈ مےں عارف، فےصل ٹاﺅن مےں اشرف اور اسکی فےملی جبکہ جنوبی چھاﺅنی مےں ناصر اور اسکی فےملی سے اےک ، اےک لاکھ مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی اورموبائل فونز لوٹ لیے، ہنجروال میں ڈاکووں نے مبین سے 25ہزار روپے اور موبائل جبکہ شیرا کوٹ میں ورکشاپ مالک کاشف سے موبائل اور آٹھ ہزار روپے چھین لئے جبکہ ایس ایچ او شیراکوٹ نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گرےن ٹاﺅن مےں اجمل اور مانگا منڈی مےں اختر سے 50.50ہزار اور موبائل، قلعہ گجر سنگھ ، سول لائنز ، برکی ، جنوبی چھاﺅنی ، ہربنس پورہ ، مغل پورہ ، شفےق آباد ، بادامی باغ ، شادباغ ، شےر ا کوٹ ، چوہنگ ، گرےن ٹاﺅن اور مغل پورہ مےں ڈاکوﺅں نے راہ گےروں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھےن لیے، جوہر ٹاﺅن، شالےمار ، مغل پورہ اور ڈےفنس سے گاڑےاں جبکہ سمن آباد، شفےق آباد ، اسلام پورہ ، شادمان اور سبزہ زار سے موٹر سائےکلےں چوری ہوگئےں ۔
Post New Comment