نامعلوم لڑکی اغواءکے بعد، پرانی رنجش پر نوجوان قتل

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نمائندہ خصوصی) اسلام پورہ کے علاقہ مےں پرانی رنجش پر چچا بھتیجے نے فائرنگ کر کے 30سالہ شخص جبکہ شاہدرہ کے علاقہ مےں نامعلوم ملزموں نے 25سالہ لڑکی کو اغواءکے بعد قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقہ سراج بلڈنگ کے قریب معمولی تلخ کلامی پر ہونے والی رنجش کے نتیجہ مےں دکاندار ناظم اور اس کے چچا مرزا گلزار نے فائرنگ کر کے قریبی کباب شاپ کے مالک حاجی بشارت کو شدید زخمی کر دیا جو بعدازاں ہسپتال مےں دم توڑ گیا، مقتول کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ دریں اثناءسگیاں پل کے قریب سے نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم ملزموں نے کسی اور جگہ سے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گولی مار کر قتل کرنے کے بعد نعش سگیاں پل کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ہےں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کسی امیر گھرانے کی لگتی ہے۔
لاہور مےں قتل

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions