حکمران کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی نہ بنیں: حافظ سعید

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور+شیخوپورہ(خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار خصوصی) جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے جماعةالدعوة نے امدادی سرگرمیاں تیز کر دیں ہےں، ملک بھر سے خصوصی عید پیکج کے تحت امدادی سامان اورنئے ملبوسات بھجوائے جا رہے ہیں، مخیر حضرات متاثرین سیلاب کے لئے دل کھول کر عطیات دیں، اپنی زکوٰة، صدقات ، عطیات اور فطرانہ متاثرہ بھائیوں پر خرچ کریں،جماعةالدعوة متاثرین کی رہائش کے لئے مزید خیمہ بستیوں کا بندوبست کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعةالدعوة کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں قائم کی گئی خیمہ بستیوں میں ہزاروں افراد کو رہائش ، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںسندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپی کے میں ہمارے رضاکار بلا تفریق رنگ ونسل اور مذہب انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ ہندﺅوں اور عیسائیوں کی بھی مدد کی جا رہی ہے تاکہ ان کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں ابھی بہت کام باقی ہے پوری قوم کو متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ جماعة الدعوة نے ریلیف کی سر گرمیاں منظم کرنے کے لئے سیلاب متاثرہ علاقوں کو آٹھ زون میںتقسیم کر رکھا ہے ہر زون کے الگ ذمہ دار مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بھارت کی ناراضی کے ڈر سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہ بنیں یہ وقت کشمیریوں کو حوصلہ دینے اور انہیں کھڑا کرنے کا ہے جن کشمیری نوجوانوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے والدین کو قتل ہوتے اور اپنی ماﺅں اور بہنوں کی عزتوں کو برباد ہوتے دیکھا ہے وہ کسی صورت اب بھارت کی غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ سعید نے کہا سیلاب خدا کی طرف سے ہم پر کڑی آزمائش ہے‘ اس مشکل گھڑی میں ہمیں گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہئے۔ یہ بات انہوں نے یہاں شادی ہال میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اہل ثروت افراد نے سیلاب متاثرین کے لئے لاکھوں روپے کے عطیات دئیے۔
حافظ سعید

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions