قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایم کیو ایم کے عزائم بے نقاب کریں گے: نثار

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال اور اس کے لئے قومی لائحہ عمل کے تعین کے لئے بلائے جانے والے اجلاس کے ایجنڈا پر ایم کیو ایم اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گی لیکن ہم اگلے دو تین روز میں ان کے الزامات کی حقیقت کھول دیں گے اور اس پر اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ یہ بات قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اپنے لائحہ عمل کے تعین کے حوالہ سے سوال کے جواب میں بتائی۔ انوہں نے کہا کہ اجلاس 9 اگست کو طے تھا لیکن سیلاب کی صورتحال پر وزیراعظم کے کہنے پر اسے 16 اگست تک التوا میں ڈالا‘ حکومت کو خوف تھا کہ اجلاس میں ان کی سیلابی علاقوں میں کارکردگی زیر بحث آئے گی لہٰذا انتظار کے بعد ہمیں اجلاس بلانا پڑا‘ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا تھا کہ سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر غور اور حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیں لیکن ایک سیایس جماعت کے غیر ملکی سربراہ نے مشکلات میں گھری قوم کا احساس کرنے کی بجائے ایسا بیان دیا جس سے تشویش میں اضافہ ہوا اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جماعت قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈا پر بھی اثرانداز ہو گی لیکن ہم اجلاس سے پہلے ہی ان کے عزائم بے نقاب کریں گے اور ان کے الزامات کی حقیقت کھول دیں گے۔
نثار

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions