لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکی چرچ کی طرف سے (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان، فیس بک اور یوٹیوب پر قرآن پاک کی گستاخی اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف جمعہ کے روز بھی تحریک حرمت رسول کا ملک بھر میں احتجاج جاری رہا۔ خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔ تحریک حرمت رسول کی طرف سے لاہور ، قصور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، میانوالی، ایبٹ آباد، پشاور،کوٹلی ، اسلام آباد، کراچی و دیگر کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول کھڈیاں میں مولانا امیر حمزہ کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ امیر حمزہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ تحفظ حرمت رسول اور قرآن پاک کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینا ہر مسلمان پر فرض ہے یہودیوں و صلیبیوں نے قرآن پاک اور نبی اکرم کی شان اقدس میں گستاخیاں کرنے کا وطیرہ اپنا رکھا ہے مسلمانوں کو متحد و بیدار ہو کر اسلام دشمنوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے پشاور میں ہزاروں افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاد دہشت گردی نہیں دنیا میں امن و امان کے قیام کا سب سے بڑا ذریعہ ہے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کرنے والے صلیبی و یہودی مذہبی و صحافتی دہشت گردی کر رہے ہیں۔ امیر تنظیم اسلامی پاکستان ڈاکٹر حافظ عاکف سعید، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، قاری محمد یعقوب شیخ، محمد یوسف ربانی و دیگر نے لاہور میں مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان فیس بک جیسی گستاخ ویب سائٹوں کا بائیکاٹ کریں۔ مسلم حکمرانوں کی سر براہی کانفرنس بلا کر واضح موقف اختیا رکیا جائے۔ سیف اللہ منصور نے بھلوال میں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ فیس بک جیسی گستاخ ویب سائٹوں پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔ تحریک حرمت رسول کے زیر انتظام کراچی میں الشیخ محمد یوسف طیبی، مولانا محمد یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما انجینئر نوید قمرو دیگر نے اجتماعات سے خطاب کیا۔
گستاخانہ خاکے
Post New Comment