یونیورسٹیوں کا میڈیکل کی ڈگری بلامعاوضہ جاری کرنے سے انکار‘ 5 ہزار فیس مقرر

ـ 27 مارچ ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور(ندیم بسرا سے)پنجاب کی 4بڑی یونیورسٹیوں نے صوبائی محتسب پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجوداپنے طلبہ کو بلامعاوضہ میڈیکل کی ڈگریاں جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ، میڈیکل یونیورسٹیزنے سٹوڈنٹس سے ڈگری کی فیس 5ہزار روپے تک وصولی جاری رکھی ہوئی ہے۔ صوبائی محتسب پنجاب نے 2006ء میں تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو احکامات جاری کئے تھے کہ کانووکیشن سے پہلے اور اسکے بعدسٹوڈنٹس کو ڈگری مفت جاری کی جائے گی۔ مگر ڈگری حاصل کرنے والے امیدواروں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسٹوڈنٹس کو ڈگری جاری کرتے وقت5ہزار،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی 3ہزار روپے، پنجاب یونیورسٹی ڈگری کے11سو روپے اور بہائوا لدین زکریا یونیورسٹی6سو روپے وصول کر رہیں ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس بارے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس بارے میںیونیورسٹیز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سٹوڈنٹس سے ڈگری جاری کرتے وقت اضافی رقم وصول نہیں کر رہے معمول کی فیس ہے جووصول کی جا تی ہے جبکہ کانووکیشن کے بعد ڈگری مفت جا ری کی جاتی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions