ارکان کی اہلیت چیلنج ہو تو عدالتیں خاموش تماشائی نہیں بن سکتیں: لاہور ہائیکورٹ

ـ 27 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے این اے 184 بہاولپور میں ضمنی انتخابات کے امیدوار عامر یار وارن کو الیکشن لڑنے سے نااہل کرنے کے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آئین میں ارکان اسمبلی کے لئے واضح اور سادہ انداز میں ان ارکان کی اہلیت بیان کر دی ہے تاکہ اعلیٰ کردار کے حامل افراد ہی مقدس ایوانوں میں پہنچ سکیں جو ہماری قوم کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہوں گے۔ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے ارکان اسمبلیوں کی اہلیت اگر چیلنج ہو تو عدالتیں اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتیں ۔ موجودہ کیس میں تمامتر شواہد کی موجودگی میں عامر یار وارن کا تصور ایک صادق اور امین شخص کا سا نہیں ابھرتا ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions