لاہور+خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مےں ڈکیتی کی 36 وارداتوں کے دوران شہرےوں سے لاکھوں روپے مالےت کی نقدی، زےورات، موبائل فون، موٹر سائےکلےں اور گاڑےاں لوٹ لےں گئیں‘ شاہدرہ مےں ڈاکووں نے بس لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر سکےورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے شدےد زخمی کر دےا۔ خانقاہ ڈوگراں میں ڈاکوﺅں نے ایک گھر سے ایک کروڑ کے زیورات‘ نقدی اور سامان لوٹ لیا۔ تفصےلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک مےں ڈاکوﺅں نے بس لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر بس کے سکےورٹی گارڈ صفدر کو گولی مار کر زخمی کردےا اور موبائل فون و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ برکی مےں لےاقت کے گودام مےں گھس کر 10لاکھ مالےت، مستی گےٹ مےں اعظم کلاتھ مارکےٹ کے رہائشی جاوےد محمود کے گھر سے 9لاکھ، جنوبی چھاﺅنی مےں آفتاب کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ، سمن آباد مےں مشتاق کے گھر سے 6لاکھ، گرےن ٹاﺅن مےں عزےز قرےشی کے گھر سے 5لاکھ ، مصری شاہ مےں نواز کے گھر سے 4لاکھ، باغبانپورہ مےں نےاز علی کے گھر سے 4لاکھ، ہنجروال مےں شکےل کے گھر سے 4لاکھ، فےصل ٹاﺅن مےں مختار کے گھر سے 4لاکھ، شاہدرہ مےں آصف رضا کے گھر سے ساڑھے تےن لاکھ جبکہ گڑھی شاہو مےں صغےر کے گھر سے 3لاکھ مالےت کی نقدی، زےورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ شادمان مےں ڈاکوﺅں نے عارف سے اےک لاکھ، جوہر ٹاﺅن مےں اشتےاق سے اےک لاکھ، نشتر کالونی مےں نعےم سے اےک لاکھ، مناواں مےں ارسلان کی دکان سے اےک لاکھ ، ڈےفنس بی مےں اعجاز سے اےک لاکھ، راوی روڈ مےں راشد سے اےک لاکھ ، مصطفی آباد مےں عاطف کی دکان سے اےک لاکھ، گلشن راوی مےں اکرام اور اسکی اہلےہ سے اےک لاکھ، لےاقت آباد مےں انےس سے اےک لاکھ ، راوی روڈ مےں ذوالفقار سے اےک لاکھ، اقبال ٹاﺅن مےں شرےف سے اےک لاکھ، مانگا منڈی مےں اسلم سے اےک لاکھ، شالےمار مےں سرور اور اسکی فےملی سے 3لاکھ، گلشن راوی مےں سلےم سے اےک لاکھ، سرور روڈ مےں عارف سے اےک لاکھ مالیت کی نقدی، زےورات اور موبائل فون چھین لیے، ڈاکوو¿ں نے گارڈن ٹاﺅن ، ستوکتلہ، مزنگ، سمن آباد، ہڈےارہ، گجر پورہ ، نواں کوٹ ، راوی روڈ ، مصری شاہ اور شاہدرہ مےں راہگےروں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے شفےق آباد مےں رحمت کے جنرل سٹور اور اس سے ملحقہ اس کے گھر کے تالے توڑ کر 9لاکھ، سبزہ زار مےں شاہد محمود کے گھر سے 9لاکھ، فےکٹری اےرےا مےں نجم کے گھر سے 7لاکھ، اقبال ٹاﺅن مےں فرےد الدےن کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ جبکہ لےاقت آباد مےں فضل الہیٰ کے گھر سے 2لاکھ روپے مالےت کا سامان چوری کر لےا۔ چوروں نے فےصل ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن، ٹا ﺅن شپ ، ڈےفنس ، نشتر کالونی ، گارڈن ٹاﺅن اورشاہدرہ ٹاﺅن سے 7 کارےں جبکہ غالب مارکےٹ، ٹاﺅن شپ، مزنگ، اقبال ٹاﺅن، لٹن روڈ، راوی روڈ، مصطفی آباد، گلشن راوی، گڑھی شاہو ، لاری اڈہ ، قلعہ گجر سنگھ ، رنگ محل، گوالمنڈی ، ساندہ اور شالےمار سے 15 موٹر سائےکلےں چوری کر لےں۔ ادھر خانقاہ ڈوگراں میں چیئرمین تحصیل امن کمیٹی سردار آصف قدیر کے گھر 6ڈاکو داخل ہوئے اور تمام اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر ان سے صندوق کی چابیاں لیں اور تالے کھول کر 210تولے سونا‘ 20لاکھ نقدی‘ تین پسٹل‘ تین رائفلیں‘ کئی موبائل‘ قیمتی پارچات اور دیگر گھر کا سامان لوٹ لیا اور اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے فرار ہو گئے۔
Post New Comment