توہین آمیز خاکے‘ حکمرانوں کی خاموشی سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے: حافظ سعید

ـ 26 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر حکمرانوں کی خاموشی سے پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ایٹمی پاکستان کے حکمرانوں نے جرا¿ت مندانہ رویہ اختیار نہیں کیا، امریکیوں کے ہاتھوں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی توہین کے ذمہ دار حکمران ہیں، آزادی کشمیر سے ہی خطہ میں امن قائم ہو گا، کارکنان قریہ قریہ شہر شہر جا کر سیرت رسولﷺ کے پیغام کو عام کریں گذشتہ روز جماعة الدعوة لاہور کے زیر انتظام مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمت رسولﷺ کی تحریک کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے سیرت النبیﷺ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا نارویجن اخبار کی گستاخ ایڈیٹر خاتون کا یہ کہنا کہ اب مسلمان احتجاج نہیں کریں گے پوری امت مسلمہ کے لئے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیاامریکہ کی شہ پرپاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا پاکستانی دریاو¿ں پر ڈیم تعمیر کر کے وطن عزیز کو بنجر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت پاکستان کو بھارت سے یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے قومی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے بچوں کو غیر ملکی این جی اوز کے قائم کردہ تعلیمی اداروں میں داخل نہ کروائیں اولاد کی تربیت دینی بنیادوں پر کریں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions