ہائیکورٹ کا مسلم لیگ (ن) کے 2 ایم پی ایز کی عدم گرفتاری کا سخت نوٹس‘ پندرہ روز میں رپورٹ طلب

ـ 26 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس وقار حسن میر نے عدالتی احکامات کے باوجود مسلم لیگ(ن) کے دو ارکان صوبائی اسمبلی کو پولیس کی طرف سے گرفتار نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیشن جج کے احکامات کے مطابق دونوں ارکان کو گرفتار کرکے 15 روز میں عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔درخواست گزار شاہین کنول نے موقف اختیار کیا تھا کہ دونوں ارکان اسمبلی نے اس پر تشدد کیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا سیشن جج نے بھی ان دونوں ارکان اسمبلی کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن پولیس انہیں گرفتار کرنے کی بجائے انہیں پروٹوکول دے رہی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions