مسلم لیگی خواتین ڈاکٹرزنے سیلاب زدگان کے لیے گنگارام ھسپتال میں امدادی کیمپ کا انقعاد کیا۔

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
مسلم لیگی خواتین ڈاکٹرزنے سیلاب زدگان کے لیے گنگارام ھسپتال میں امدادی کیمپ کا انقعاد کیا۔

صدرمسلم لیگ ڈاکٹرزونگ پنجاب،  ڈاکٹرفرزانھ نذیر کی قیادت میں  خواتین ڈاکٹرزنے پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور ان کی مدد کے لیے ایک کیمپ لگایا جس کا افتتاح  مسلم لیگ خواتین ونگ کی رہنما ذکیہ شاہنوازنے کیا۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرعوام سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپیل کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرزانھ نذیز نے کہا کہ اس سے پہلے بھی وہ اشیأ  ضروریہ جس میں ٓاٹا، دال، چاول، چینی ،گھی، کپڑے ،برتن شامل ھیں کے چھ ٹرک مظفرٓاباد اور اس کے گردونواح کے علاقے میں بھیج چکے ہیں اور مزید اکٹھا کیا جانے والا سامان بھی ملک کے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے بھیجا جائے گا۔  

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions