نوائے وقت کے کالا باغ ڈیم ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہیں: انجینئرز برادری

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (ندیم بسراسے نیوز رپورٹر) پاکستان کی تمام انجینئرز برادری اور ان سے منسلک ایسوسی ایشن نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی ملکی مفاد اور بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے مفید اور اہم قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان اور پاکستان انجینئرنگ ایسوسی ایشن نے کالا باغ ڈیم کے سلسلے میں تمام صوبوں میں مشترکہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیئرمین واپڈا شکیل درانی کے کالا باغ ڈیم کے بننے سے نوشہرہ ڈوبنے کے بیان کو سازش قرار دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ انسٹی ٹیوشن آف انجینئر پاکستان کے یچئرمین ڈاکٹر جاوید یونس اوپل کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ اعلان کے اگلے روز ہی شروع ہو سکتا ہے اور اسے ریکارڈ مدت سے پہلے ہی مکمل کیا جا سکتا ہے مگر عالمی مالیاتی اداروں کے مہرے پاکستان میں اس ٹیکنیکل ایشو کو سیاسی ایشو بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمس الملک مطابق چیئرمین واپڈا جو کالا باغ ڈیم کے حوالے سے تمام تحفظات کو دور کر چکا ہے اس کے بعد چیئرمین واپڈا کا کالا باغ ڈیم کےخلاف بیان دینا قوم کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے پاکستان انجینئرنگ ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر انجینئر سید اصغر علی شیراز نے کہا کہ سیلابی پانی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ۔ نوائے وقت گروپ کے سربراہ مجید نظامی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی نظریاتی سرحدوں کے پاسبان ہیں کالا باغ ڈیم کے ریفرنڈم کی بھر پور حمایت کرتے ہیں کیونکہ کئی ملکی دشمن نہیں چاہتے کہ کالا باغ ڈیم بنے مگر کالا باغ ڈیم پر سیاستدان خاموش ہیں۔ ہم نوائے وقت کے اس قومی ریفرنڈم کو سامنے رکھتے ہوئے تمام صوبوں میں باہمی اتفاق رائے کے ذریعے کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں تمام کردار جو ادا کر سکتے ہیں کریں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions