سابق چیف سیکرٹری کی خوشنودی کیلئے کم آمدنی والے مزار کو کروڑوں کی زمین وقف کرنے کا فیصلہ

ـ 24 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(سید عدنان فاروق)سابق چیف سیکرٹری پنجاب کی خوشنودی کی غرض سے محکمہ اوقاف نے محکمہ کی تاریخ میں پہلی بار3کروڑ93لاکھ40ہزارروپے کی خطیر رقم سے زرعی رقبہ خرید کر ایک نہایت کم آمدن کے حامل وقف مزار کے نام کرنے کا حامل ”پی سی ون“حکومت پنجاب کو منظوری کی غرض سے ارسال کر دیا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر اوقاف اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ اوقاف کا تیار کردہ پی سی ون نہ صرف ”وقف پراپرٹیز آرڈینینس1979“کے ساتھ صریحا متصادم اقدام ہے۔بلکہ اس قواعد کے برعکس اقدام سے محکمہ میںہر سطح پر ایک نئی بحث کا بھی آغاز ہو چکا ہے ۔معتبر اور مصدقہ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کا خودمختار ادارہ اوقاف ”وقف پراپرٹیز آرینینس1979“ کے تحت کام کرتا ہے اور محکمہ کی جانب سے صرف اور صرف ایسے مزارات، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کو وقف کیا جاتا ہے جن کے ساتھ زمین ہونے کے علاوہ ان کی آمدن کےلئے دوکانوں ، مکانات کے علاوہ دیگر معاملات بھی موجود ہوں تاکہ محکمہ ان کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے ماہانہ اور سالانہ اخراجات کے علاوہ ان سے آمدن بھی حاصل کرتا رہے۔ تاہم ضلع و تحصیل قصور میں واقع سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود کے آبائی گاﺅں ”بھیلہ روشن“ میں واقع دربار حضرت بابا پنے شاہ ؒدو کنال اراضی پر قائم ہے جہاں پرمحکمہ کو رواں برس پہلی بارسالانہ عرس پر 90ہزار روپے کی آمدن ہوئی جبکہ محکمہ سالانہ بنیادوں پر وہاں مجموعی طور پر ایک لاکھ40ہزار روپے کے قریب خرچ کرتا ہے جس میں ایک نگران کی ماہانہ تنخواہ کے علاوہ بجلی کے بل کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ تاہم اس مزار پر گذشتہ چند سال میں محکمہ اوقاف کے ذمہ داراوں نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے یہاں پر لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام بھی کروائے ہیں جن کی مکمل طور پر ابھی مذکورہ ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں بھی نہیں ہوئیں ہیں۔ 9جنوری2009کو اس وقت کے ڈسٹرکٹ آفیسر (ریونیو)قصور نے سپریٹنڈنٹ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس، پنجاب کو ایک مراسلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے دربار حضرت بابا پنے شاہؒ کےلئے 314.70کنال زمین کی اشد ضرورت ہے لہذا اس ضمن میں نوٹیفیکیشن سیکشن4برائے لینڈ ایکوزیشن کے تحت15کاپیاں شائع کر کے بھجوادی جائیں تاکہ رقبہ حاصل کیا جا سکے۔ بعد ازاں یہ کام پینڈنگ ہو گیا ۔تاہم 29دسمبر2009کو ایکسئین ہیڈ کوارٹر اوقاف صلاح الدین اختر عباسی کی جانب سے ایک پی سی ون تیا ر کیا گیا جس میں قرار دیا گیا کہ دربار حضرت بابا پنے شاہؒرورل ایریا میں قائم ہے جس کے زائرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جو زمین خریدی جانا ہے اس کے خسرہ نمبرز بھی محکمہ پی اینڈ ڈی کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions