لاہور( خبر نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور این اے123 سے نامزد امیدوار محمد پرویزملک نے کہا ہے کہ اہلیان این اے 123 کی محرومیاں دور کرنے آیا ہوں۔ عوام مسائل سے نجات کیلئے مجھے ووٹ دیں، میں انہیں ان کے حقوق دلاﺅں گا۔عوام ہماری ماضی کی شاندار خدمات کی بنیاد پر مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں، انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں عوام کے زخموں پر مرہم رکھا،نئے لوگ بلند بانگ دعوﺅں کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ وہ شمالی لاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ممبر پنجاب اسمبلی چودھری شہباز احمد اور غزالی سلیم بٹ سمیت دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Post New Comment