لاہور ( نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ماسٹر آف سرجری، فلاسفی اور ڈاکٹر آف میڈیسن کے پروگرام کو ختم کرنے یا اسکو تبدیل کئے جانے کے خلاف غیرملکی اور ملکی طلبہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ڈاکٹر عمران باجوہ نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک صدی سے جاری پروگرام کے خاتمے کی سازش کرنے والوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ یو ایچ ایس کی انتظامیہ ایڈہاک ازم کی قائل ہو چکی ہے اور مخصوص لابی پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کو جدید دور سے پرے دھکیلنے کی خواہش مند ہے لیکن ڈاکٹرز ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ عمران باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں پہلے ہی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ مظاہرے کے بعد طلبہ پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Post New Comment