لاہور ہائیکورٹ نے عامر یاروارن کو نااہل قرار دیتے ہوئے انتخاب لڑنے سے روک دیا

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے این اے 184 بہاولپور میں ضمنی انتخابات کے امیدوار عامر یار وارن کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل آفتاب احمد باجو ہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ یکم جولائی کو عامر یار وارن نے استعفی دے دیا تھا لیکن 20روز بعد ہی وہ پھر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کھلا مذاق ہے ۔درخواست گزارمحمد جمیل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184بہاولپور سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہے جبکہ اسی حلقہ سے جعلی ڈگری کی بناءپر نااہل ہونے والے رکن اسمبلی عامر یاروارن بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر یار وارن نے 2002میں بھی اسی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور سندھ کی بی اے کی ڈگری پیش کی تھی جوکہ بعد میں جعلی قراردے دی گئی۔ تمام اعتراضات بارے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کیا گیا تھا لیکن تمام اعتراضات مستردکردئیے گئے۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 184 میں الیکشن کل 25 اگست کو ہونگے۔ اے این این کے مطابق مختصر حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں پر جھوٹ اور دھوکے سے ایوان میں پہنچنے والے عوامی نمائندے بننے کے اہل نہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر یاروارن کی اہلیت کو مخالف آزاد امیدوار محمد جمیل نے آفتاب باجوہ کی وساطت سے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions