لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کے پیش نظرمحکمہ اوقاف کے 484 کنٹریکٹ ملازمین میں سے 340 کو ریگولر کرنے کے احکامات آج (منگل کو) جاری کئے جائیں گے۔ متوقع طور پر ریگولر کئے جانے والے ملازمین کو صوبائی وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی اپنے ہاتھوں سے ان ملازمین میں لیٹر تقسیم کریں گے۔ جبکہ باقی ماندہ ایسے ملازمین جو زائد العمر اور کنٹریکٹ پالیسی 2004 سے متصادم ہیں۔ اس حوالے سے از سرنو سمری ایوان وزیراعلیٰ بھجوائی جائے گی۔
Post New Comment