’’سڑکوں کی حالت زار ہڑپہ اور موہنجوداڑو کا نقشہ پیش کر رہی ہے‘‘

ـ 22 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امراء اظہر اقبال حسن، میاں محمد اسلم اور ظفر جمال بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں سڑکوں کا نظام انتہائی کسمپرسی کا شکار ہے۔ جس کا واضح نمونہ ملتان روڈ ہے۔ خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ یہ روڈ لاہور کی تمام سڑکوں سے سبقت لے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کا موسم شروع ہو چکا ہے جبکہ لاہور بھر کی عام شاہراہیں بھی جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی حالت زار سے یوں دکھائی دیتا ہے کہ آدمی قدیم شہروں ہڑپہ اور موہنجوداڑو کی سیر پر ہے جہاں 15 منٹ کا فاصلہ ایک گھنٹہ میں طے ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور تمام شاہراہوں کی تعمیر کو یقینی بنائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions