پتنگ بازی تفریحی کھیل ہے جرم نہیں، بسنت ضرور منانی چاہئے: گورنر

ـ 22 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبرنگار خصوصی +سپورٹس رپورٹر+ ایجنسیاں) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ پتنگ بازی تفریحی کھیل ہے جرم نہیں بسنت ضرور منانی چاہئے، لوہاری مےں فیصل ملک کی طرف سے اپنے انداز مےں دیئے ناشتے کے موقع پر اور پنجاب پولو کپ جیتنے والی ٹیم کو انعامات تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مےں جب بھی بولتا ہوں مسلم لیگ ن والے میرے پیچھے پڑ جاتے ہےں جبکہ غلط کاموں پر بولنا میرا حق ہے پتنگ بازی لاہوریوں کی پرانی روایت ہے اسے جاری رہنا چاہیے، پنجاب حکومت شیخ رشید پر حملہ کرنے والوں کو تو گرفتار نہیں کر سکی مگر پتنگ بازوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ گورنر نے کہا میری باتیں بعض لوگوں کو اچھی نہیں لگتی ہیں جب بولتا ہوں تو پنجاب میں زلزلہ آجاتا ہے۔ عام انتخابات 2013ءمیں کرائیں گے۔ ثناءنیوز کے مطابق گورنر نے کہا بسنت پنجاب اور لاہور کا ثقافتی تہوار ہے۔ اس تہوار کو برباد کرنا میری سمجھ سے بالا تر ہے۔ بسنت تفریح کا ایک میگا ایونٹ بن چکا ہے اس کے ساتھ ہزاروں لوگوں کا روز گار وابسطہ ہے۔ بسنت کا اعلان کرنے والوں کو اس طرح گرفتار کیا جا رہا ہے جیسے انہوں نے کوئی جرم کیا ہو حالانکہ انہوں نے تو صرف بسنت منانے کااعلان ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی مشینری 12 سے 15سال کے بچوں کو دہشت گردوں کی طرح گرفتار کر رہی ہے۔ این این آئی کے مطابق انہوں نے کہا سیاسی ماحول میری وجہ سے نہیں مسلم لیگ ن کے لوگوں کے بیانات سے خراب ہوتا ہے، مےں نے ہمیشہ اپنی حدود مےں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions