ریلوے ملازمین کو گیس کے بلوں میں 6 ماہ کا اکٹھا اضافہ بھجوا دیا گیا

ـ 22 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے اپنے ملازمین اورکمرشل صارفین کے سوئی گیس بلوں میں چھ ماہ کی تاخیر کے بعد اچانک 133.30 فیصد اضافہ کا نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے یکم جنوری 2009ءسے 30 جون 2009ءتک گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا تھا جو ریلوے کے کرائے داروںسے یکم جولائی 2009ءسے وصول کیا جائے گا۔ نئے نرخوں کے مطابق ایک چولہے کا بل 447 روپے کی بجائے 43 10روپے۔ ڈبل برنر کا بل 726 سے بڑھا کر 1694 روپے‘ 30گیلن کے گیزر کا 447 سے بڑھا کر 43 10روپے‘ روم ہیٹر کا 580 سے 1353 روپے‘ کمرشل سنگل برنر 3966 سے 9253 روپے‘ ڈبل برنر 7271 سے 16363 روپے‘ میٹر کو نقصان پہنچانے کا جرمانہ 7271 سے 16963 روپے کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف کنکشن کے غلط استعمال میں ملوث ہوا تو اس سے بل کی دگنی رقم وصول کی جائیگی۔ نئے نو ٹیفکشن پر ریلوے کے کرایہ داروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی اتنی زیادہ مہنگائی ہے رہی سہی کسر ریلوے نے گیس کے بلوں میں اضافے سے پوری کردی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کم آمدنی والے اب یہ بھاری بل کہاں سے ادا کریں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions