لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت اور داتا گنج بخش ٹاﺅن کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ کی غفلت سے لیک روڈ پر جین مندر چوک میں ایک بڑے وسیع و عریض پلاٹ پر ڈیپارٹمنٹل سٹور بغیر کسی اجازت، نقشہ منظوری اور کمرشلائزیشن فیس ادا کئے بغیر دوبارہ تعمیر کر لیا گیا۔ یہ ڈیپارٹمنٹل سٹور ڈیڑھ سال سے داتا گنج بخش ٹاﺅن کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ افسران اور بلڈنگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر تعمیر ہوا تھا رواں سال میں اس ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آتشزدگی سے بہت زیادہ نقصان ہوا۔ مگر اس کے ملبے کو ہٹا کر دوبارہ بغیر کسی اجازت کے تعمیر مکمل کرکے کاروبار کیا جا رہا ہے علاوہ ازیں سٹور سڑک کی حدود تک تعمیر کیا گیا ہے اور پارکنگ سڑک پر کئے جانے سے ٹریفک جام کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
Post New Comment