لاہور (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف لاہور نے ضمنی انتخابات کے حلقہ این اے 123 میں تحریک انصاف کے بینرز اور جھنڈے اتارنے کی مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں محمود الرشید اور این اے 123 سے امیدوار میاں حامد معراج نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ رات میاں حامد معراج کے بھتیجے دانش احمد اور بھانجوں پر فائرنگ کی گئی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ حکومت خود فریق ہے‘ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
Post New Comment