کلکٹر کسٹمز لاہور نے 8 سپرنٹنڈنٹس کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

ـ 21 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خبرنگار) کلکٹر کسٹمز لاہور نے 8 سپرنٹنڈنٹوں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر 22ہزار موبائل پکڑے جانے کے بعد 2 مزید سپرنٹنڈٹوں کو ائیرپورٹ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس آنے والا اعجاز علی چیتا کو جی پی او، میاں اکرم کو واہگہ ریلوے سٹیشن، اختر محمود ملک کو واہگہ ریلوے سٹیشن سے ہیڈ کوارٹر، باور شفیق کو ہیڈکوارٹر سے واہگہ ریلوے سٹیشن، زاہدالرحمن کو اے ایف یو سے ائیرپورٹ ٹریفک، شفقت محمود کو ائیرپورٹ ٹریفک سے ڈرائی پورٹ، فاروق احمد نسیم کو ائیرپورٹ ٹریفک سے ہیڈکوارٹر اور امتیاز حسین خان کو ہیڈکوارٹر سے ائیرپورٹ ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions