لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں نے وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لیں جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے فیکٹری ایریا میں محمد ذوالفقار کو 50ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل جبکہ مصری شاہ میں محمد رفیق کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران گولی ماری۔ ڈاکوﺅں نے گلبرگ میں ڈی ایس پی طارق سکھیرا کی بہن آسیہ کے گھر سے 5لاکھ، ماڈل ٹاﺅن میں ساجد حسین کے گھر سے 7لاکھ، وحدت کالونی میں عرفان کے گھر سے 6لاکھ، گارڈن ٹاﺅن میں عنصر محمود، غازی آباد میں فیاض، بادامی باغ میں ریاض احمد کے گھر سے پانچ، 5لاکھ، اچھرہ میں محمود علی کے گھر سے 4لاکھ، ٹاﺅن شپ کی صرافہ بازار مارکیٹ سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی، فیکٹری ایریا میں محمد عاشق کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، رنگ محل میں محمد طالب سے 2لاکھ، کوٹ لکھپت میں قیصر سے 50ہزار، ٹاﺅن شپ میں محمد عدیل سے 37ہزار، راوی روڈ میں محمد ظفر سے 63ہزار، مسلم ٹاﺅن میں نعمان، لیاقت آباد میں منصور، سمن آباد میں عاطف، جنوبی چھاﺅنی میں الطاف، گوالمنڈی میں مراتب، اسلام پورہ میں آصف کی فیملیز سے ہزاروں روپے، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے مصطفی آباد میں ایک گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان، جنوبی چھاﺅنی، گارڈن ٹاﺅن اور گجرپورہ سے 3گاڑیاں جبکہ راوی روڈ، شاہدرہ ٹاﺅن، کاہنہ اور لیاقت آباد سے 4موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔
Post New Comment