صدر زرداری کا صوبائی دارالحکومت کے 12 ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگانے کا حکم.

ـ 20 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے صوبائی دارالحکومت کے 12 مختلف ریلوے کراسنگ پر فوری طور پر پھاٹک لگانے کا حکم دیدیا ہے۔ اس سلسلے میںگذشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے لاہور کے بارہ مقامات پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا اور وزارت ریلوے کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ تمام مقامات پر ریلوے کراسنگ پھاٹک لگائیں تاکہ کسی بھی جانی حادثے سے بچا جا سکے۔ صدر آصف علی زرداری کے اس حکم پر متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء وزارت ریلوے نے ملک بھر کے ان مین ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگانے کےلئے صوبائی حکومتوں سے رابطے دوبارہ سے شروع کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے جنرل منیجر ریلوے اپریشن سعید اختر نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پہلے مرحلہ میں کراچی ڈویژن میں ان مین ریلوے کراسنگ پر ریلوے پھاٹک لگانے کےلئے چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ مرحلہ وار پنجاب، بلوچستان اور سرحد کے چیف سیکرٹریوں سے بھی ملیں گئے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کے پاس اتنے فنڈ نہیں ہے کہ ان ”ان مین“ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگائے جائیں اس کے لئے صوبائی حکومتوں کو فنڈ اور دس سال کےلئے ان ریلوے کراسنگ پر اہلکار تعینات کرنے کےلئے ان کی تنخواہ بھی ادا کرنا ہوگی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions