مہنگائی وفاقی حکومت نے پیدا کی‘ سستی روٹی اور لنگر خانے غربت ختم کرنے کیلئے ہیں : نوازشریف

ـ 19 جون ، 2010
  • Adjust Font Size

رائے ونڈ (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ برے وقت میں ساتھ دینے والے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور ہمارے سر کا تاج ہیں، آنے والے وقت میں کارکنوں کے گلے شکوے دور ہو جائیں گے، وہ کراچی سمیت مختلف شہروں سے آنے والے لیگی وفود سے گفتگو کرتے کر رہے تھے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف، سابق صدر رفیق تارڑ، راجہ اشفاق سرور، مرزا جاوید اور چودھری عبدالشکور بھی موجود تھے ۔نواز شریف نے کہا کہ جلد ملک بھر میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی جس کے بعد مارکیٹ کمیٹیوں اور دیگر اداروں میں حقدار لیگی نمائندوں کو عوام کو مستفید کرنے کیلئے اختیارات دئےے جائیں گے، مسلم لیگ (ن) نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہے، مہنگائی وفاقی حکومت کی پیدا کردہ ہے، سستی روٹی اور لنگر خانے غربت ختم کرنے کیلئے ہیں، خودکشیاں مسئلے کا حل نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب درد دل رکھنے والے حکمران ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے عنقریب ہر شہر اور قصبہ میں غریبوں کے لئے 5 مرلہ کے گھر اور کاروبار کیلئے شخصی ضمانتوں پر بلاسود قرضے جاری ہوں گے، لیگی نمائندے اور ارکان اسمبلی اپنے علاقوں میں نظریں دوڑائیں، غریب افراد کی لسٹیں بنا کران کوحتی الامکان نوکریاں دلائیں تاکہ آئندہ کوئی بے روز گاری کی وجہ سے بھوک اور پیاس سے تنگ ہو کر موت کو گلے سے نہ لگا سکے، غریب اور مستحق افراد کیلئے روزگار اور قرضوں کی سلسلہ جلد شروع ہو رہا ہے، دھوکہ دینے والوں اور جعلسازوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے جعلی ڈگریوں والے فی الفور از خود مستعفی ہو کر جان بچالیں ورنہ بعد میں پارٹی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے، ان کی وجہ سے پارٹی کی بدنامی برداشت نہیں کریں گے، رائیونڈ سمیت کسی جگہ پر بھی تجاوزات کنندگان اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی سیاسی بنیادوں پر نہیں کی‘ رائیونڈ کے لیز ہولڈروں کے واجبات کا معاملہ کیوں لٹکایا جا رہا ہے، حلقہ 160 میں لیگی امیدوارملک سیف کی فتح یقینی ہے، جلد کراچی کا دورہ کروں گا۔ نوازشریف نے کارکنان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کھانا بھی کھایا۔
نوازشریف

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions