لاہور (خصوصی رپورٹر) عاصمہ جہانگیر اور گورنر قادیانی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ گورنر کو اسلام اور پاکستان کے بنیادی قانون کا کوئی علم نہیں ہے۔ عاصمہ جہانگیر بتائیں 295C کی وجہ سے کتنی اقلیتوں نے ملک چھوڑا۔ آج تحفظ ناموس رسالت محاذ توہین رسالت کے مسئلہ پر گورنر کیخلاف یوم احتجاج منائے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحفظ ناموس رسالت کے سیکرٹری اطلاعات محمد ضیاء الحق نقشبندی‘ مولانا خان محمد قادری‘ مولانا رضائے مصطفی نقشبندی‘ مولانا پیر اطہر القادری‘ مولانا راغب حسین نعیمی‘ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس‘ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر‘ ورلڈ ایسوسی ایشن آف مسلم جیورسٹس کے صدر اسماعیل قریشی‘ محمد رمضان میو‘ ناظم اسلامی جمعیت طلباء عتیق الرحمن اور دیگر نے کیا۔
Post New Comment