دھاگے کے برآمدی کوٹے کے خلاف سپننگ ملیں آج ہڑتال کرینگی

ـ 18 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور + اسلام آباد (کامرس رپورٹر + جی این آئی) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی کال پر آج ملک بھر میں 300 سپننگ ملیں وفاقی وزارت ٹیکسٹائل کی جانب سے دھاگے کا برآمدی کوٹہ مقرر کرنے کے خلاف ہڑتال کریں گی۔ یہ اعلان آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین شیخ محمد اکبر نے گذشتہ روز اپٹما ہا¶س میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہم سے کسی نے مذاکرات نہیں کئے نہ ہی ہمارے مطالبات پر غور کیاگیا اس لئے آج کراچی سے پشاور تک 300 سپننگ ملیں ایک دن کی علامتی ہڑتال کریں گی۔ اگر پھر بھی حکومت نے ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی تو 19 مارچ (جمعہ) کو ہم جنرل باڈی کا اجلاس طلب کریں گے اور غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپننگ ملوں میں 8.5 لاکھ لیبر کام کر رہی ہے۔ اگر ملیں بند ہوئیں تو وہ بیروزگار اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔ ملتان سے وقائع نگار خصوصی کے مطابق ٹیکسٹائل ملز آج صبح 9 سے شام 6 بجے تک بند رہیں گی ذرائع کے مطابق ملز مالکان اور مزدور حکومتی فیصلہ کے خلاف سڑکوں پر دھرنا دیں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خاں نے کہا کہ دھاگے کی برآمد کے فیصلے کے حوالے سے حکومت کسی دباﺅ میں نہیں آئے گی اور وہی کیا جائے گا جو ملکی مفاد میں ہے۔ حکومت نے کاٹن یارن کے برآمدکنندگان کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور ان کے مسائل کو حل کیا۔ اس کے باوجود حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
آج ہڑتال

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions