10 روپے میں کھانا، پنجاب کے مختلف شہروں میں 42 لنگر خانے کھل گئے

ـ 18 جون ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبر نگار خصوصی) غریب عوام کو دس روپے میں کھانا کی فراہمی کیلئے لنگر خانے کھولنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں 42 لنگر خانوں سے سستے داموں کھانا کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس ماہ کے آخر تک سو کا ٹارگٹ پورا کر لیا جائے گا۔ یہ بات صوبہ میں لنگر خانوں کے عمل کے انچارج اور سستی روٹی سکیم کے وائس چیئرمین حاجی محمد نواز نے گذشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ حاجی محمد نواز نے بتایا کہ لنگر خانوں کے عمل میں حکومتی سرمایہ کی بجائے مخیر حضرات خصوصاً تاجروں صنعتکاروں کی معاونت سے یہ عمل شروع کیا گیا ہے اور ان کی جانب سے بھرپور رسپانس ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک سب سے زیادہ لنگر خانے گوجرانوالہ شیخوپورہ میں قائم ہیں جبکہ حالیہ دورہ ساہیوال میں ساہیوال شہر میں چار جنوبی پنجاب میں رحیم یار خان میں دو بہاولپور میں تین لنگر خانے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب اگر غربت اور مایوسی ہے تو دوسری جانب لوگوں کے اندر غریب کا اجلاس اور ان کیلئے قربانی کا جذبہ موجود ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جس جذبہ کے تحت شہباز شریف نے روٹی سکیم شروع کی ہے اس جذبہ کو ہمیں ہر سطح پر بروئے کار لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو یہ تجویز دے رہا ہوں کہ اگر تاجر اور مخیر حضرات ان لنگر خانوں کی سرپرستی کیلئے تیار ہوئے ہیں تو ہر رکن اسمبلی کو بھی اپنے اپنے حلقوں میں ایسے لنگر خانے کھلوانے اور ان کی سرپرستی کی ذمہ داری سونپی جائے تاکہ منتخب قیادت کی عوام سے یکجہتی کا عملاً اظہار ہو سکے۔ حاجی محمد نواز نے واضح کیا کہ ہم یہ سارا عمل خدا تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے کر رہے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions