لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ صحت کی جانب سے نامناسب اقدامات کے باعث لاہور میں گزشتہ10روز کے اندر تیسرا سوائن فلو کو شکار مریض سامنے آ گیا ہے ۔نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میںسٹاف نرس مریم فرخندہ کے سوائن فلو پازٹیو آیا ہے ۔مریم فرخندہ کو چند روز پہلے گلے اور کھانسی کی وجہ سے تشخیص کیا گیا اور ٹیسٹ اسلام آباد میں این آئی یچ میں بجھوائے گئے جہاں پر مذکورہ مریضہ میں سوائن فلو پایا گیا ہے ۔انتظامیہ نے مریم فرخندہ کو علیحدہ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال لاہور میں اس سے قبل فزیو تھریپسٹ افتخار سوائن فلو سے ہلاک ہو چکا ہے جبکہ ورجینیا سٹاف نرس اسی وائرس میں مبتلا ہے ۔
Post New Comment