لاہور (سٹاف رپورٹر) سینکڑوں گزٹیڈ کنٹریکٹ ملازمین نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ذرائع کے مطابق زراعت، لائیو سٹاک، ماحولیات جنگلات و دیگر محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومتی وعدہ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے گزٹیڈ کنٹریکٹ ملازمین کو فوراً مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہو ر ہا ہے اور وہ ذہنی پریشانیوں کا شکار ہیں۔ ایک گزٹیڈ کنٹریکٹ آفیسر نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک میں سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین 3 یا 4 سال سے ملازمن کر رہے ہیں۔ ایک گزٹیڈ کنٹریکٹ آفیسر نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک میں سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین 3 یا 4 سال سے ملازمت کر رہے ہیں جن کا کیس محکمہ نے کئی مہینوں سے مستقلی کے لئے حکومت کو بھیجا ہوا ہے لیکن آج تک وہ ملازمین مستقل نہیں ہوئے۔ اب جب کہ 130 سے زائد وٹرنری افسر گریڈ 17 کی نئی آسامیاں مستقل بنیادوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں جمع ہ چکی ہیں مگر 140 سے زائد کنٹریکٹ وٹرنری افسر ابھی تک ریگولر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ آسامیوں پر ریگولر بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ایک بھی وٹرنری افسر کنٹریکٹ وٹرنری افسر سے سینیارٹی حاصل کر لے گا جب کہ کنٹریکٹ وٹرنری افسر 3 یا 4 سال کی سروس کے باوجود بھی جونیئر ہو گا بلکہ اس کی سروس ہی اکاﺅنٹ نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی ناانصافی ہے کہ ماتحت عملہ ریگولر کر دیا گیا ہے جب کہ گزٹیڈ افسر بھی تک کنٹریکٹ پر ہیں۔
Post New Comment