لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 8 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نجم احمد شاہ ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محکمہ سروسز کو تبدیل کر کے خالی آسامی پر ڈائریکٹر فوڈ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ خضر حیات ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کر کے خالی آسامی پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے۔ طارق احمد راو ای ڈی ریونیو میانوالی کو ٹریننگ کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی، اشفاق حسین خان ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ میانوالی کو ای ڈی او ریونیو میانوالی لگا دیا گیا‘ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کا چارج بھی ان کے پاس رہے گا۔ محمد انور عزیز ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فنانس گوجرانوالہ ڈویژن، محمد احسن وحید ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم سیکرٹریٹ اور عنبرین ساجد ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم کی سکالر شپ کیلئے برطانیہ جانے کی رخصت منظور کر لی گئی۔ رانا جاوید احمد ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کی 19 اگست سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Post New Comment