لاہور (خبرنگار خصوصی) پنجاب حکومت نے کرائے پر رہائشی مکانات دینے سے پہلے نادرا کے توسط سے کرایہ دارکے شناختی کارڈ کی تصدیق لازمی قرار دے دی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مکان اس وقت تک کرایہ دار کے حوالے نہ کریں جب تک کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے کرایہ دار کے شناختی کارڈ کی تصدیق نہ کر دی جائے۔ یہ فیصلہ رہائشی علاقوں میں دہشت گردی کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ درےں اثنا نادرا کو ےہ ہداےا ت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کرایہ داروں کی شناخت کی تصدیق کے سلسلے میں نادرا سے رجوع کرنے والے شہریوں کو متعلقہ شناختی کارڈوں کی باآسانی تصدیق کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔
Post New Comment