ضلع کچہری لاہور میں ٹھیکوں کی نیلامی پر 2گروپوں میں تصادم‘ فائرنگ‘ 3زخمی

ـ 17 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبرنگار) ضلع کچہری میں ڈی سی او لاہور کے دفتر کے عین سامنے پارکنگ سٹینڈ‘ چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ ٹوکن اور بیت الخلاءکے ٹھیکوں کی نیلامی کے دوران جھگڑا ہوگیا جس کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کو کرسیاں ماریں‘ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 11 افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہنگامے کے دوران ضلعی حکومت کے افسران‘ ملازمین اور وہاں تعینات پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ڈی سی او اور دیگر اعلیٰ افسران اپنے کمروں تک محدود ہوگئے۔ پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ ایم اے او کالج سے آنیوالے ان طلبہ نے کی جو اپنے ایک سٹوڈنٹ لیڈر کے ساتھ پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکوں کی بولی میں حصہ لینے آیا تھا۔ بعدازاں ڈی سی او کے طلب کرنے پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔
جھگڑا

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions