لاہورہائيکورٹ نے ضمنی انتخابات کےاميدوارکی نااہلی اورانتخابات ميں شرکت سے روکنے کی درخواست پر اميدوارعامریاروارن کو عدالت میں طلب کرلیا۔

ـ 17 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
لاہورہائيکورٹ نے ضمنی انتخابات کےاميدوارکی نااہلی اورانتخابات ميں شرکت سے روکنے کی درخواست پر اميدوارعامریاروارن کو عدالت میں طلب کرلیا۔

لاہورہائيکورٹ میں درخواست گزار کے وکيل آفتاب باجوہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ اين اے ایک سوچوراسی بہاولپورکے امیدوار عامريار وارن نے مختلف يونيورسٹيوں سے بی اے کی ايک سے زائد جعلی ڈگرياں لے رکھی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آيئن کے آرٹيکل باسٹھ  کے معيار پرپورا نہيں اترتے،لیکن لاہورہائيکورٹ کے اليکشن ٹربيونل نے انہيں ضمنی انتخاب ميں حصہ لينے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عامريار وارن کو انتخابات ميں حصہ لينے سے روکنے کے احکامات صادر کرے اورسپريم کورٹ کے فيصلے کی روشنی ميں انہيں نااہل قرار دے۔ جسٹس شيخ عظمت سعيد نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عامريار وارن کو انیس اگست کوجواب سمیت طلب کرلیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions