سیلاب پر پنجاب کے ترقیاتی فنڈز منجمد، کروڑوں کے نئے جیمرز خریدنے کا فیصلہ

ـ 17 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (معین اظہر) ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب میں تمام ترقیاتی رقوم روک لی گئی ہیں اور دوسری طرف وی وی آئی پی موومنٹ کی سکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایک برطانوی فرم سے وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے سکیورٹی آلات خریدنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے ایم او یو پر دستخط کر دئیے ہیں۔ یہ سکیورٹی آلات جیمرز ہیں جو 3 نئی لینڈ کروزرز خرید کر ان پر لگائے جائیں گے۔ یہ جیمرز نصف کلومیٹر کے دائرہ میں تمام موبائل فونز اور دھماکہ خیز مواد کی ڈیوائسز کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سپیشل برانچ کے پاس وی وی آئی پی موومنٹ اور جلسوں کیلئے پہلے سے 4 گاڑیاں موجود ہیں جو چین سے خریدے گئے انتہائی مہنگے جیمرز، سکینرز سمیت دھماکہ خیز مواد پکڑنے والے اور کمیونیکیشن آلات سے مزین ہیں۔ ان میں سے ایک گاڑی وزیراعظم کی لاہور آمد، دوسری وزیراعلیٰ پنجاب اور 2 دیگر وی آئی پی شخصیات کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ 3 نئی گاڑیاں آنے سے پرانی گاڑیاں اعلیٰ افسروں کے زیراستعمال آ جائیں گی۔ سپیشل برانچ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ان گاڑیوں پر نصب جیمر کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہونے کی رپورٹ دی تھی جس پر نئے جیمرز خریدے جا رہے ہیں۔ اس کیلئے فنڈز کا کیس تیار کیا جا رہا ہے جو آئندہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کیا جائے گا۔
نئے جیمرز

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions