سرکاری ہسپتالوں میں او پی جی ایکسرے کی سہولت موجود نہیں

ـ 17 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود پنجاب کے سرکاری ہسپتال میں منہ اور جبڑے کی چوٹوں سے متعلق او پی جی (OPG) ایکسرے کی سہولت موجود نہیں ہے، صوبے کے واحد پنجاب ڈینٹل کالج لاہورمیں ”او پی جی“ ایکسرے کی مشین کئی روز سے خراب پڑی ہے۔ لاہور میں میو، جنرل، جناح، گنگارام، سروسز، چلڈرن ہسپتال میں آنے والے4سو کے قریب مریضوں کو جیل روڈ میں واقع پرائیویٹ لیبارٹریوں اور ایکسرے لیب میں بجھوا دیا جاتا ہے جہاں ایک مریض سے 12 سو روپے سے2 ہزار روپے تک پرائیویٹ فیس وصول کی جاتی ہے۔ اس بار ے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پنجاب بھرکے روزانہ 750کے قریب مریض آتے ہیں مگر سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس اور ڈاکٹر انتظامیہ کے جواب کے بعد انہیں مجبوراً مہنگے داموں پرائیویٹ علاج کروانا پڑتا ہے۔ پنجاب کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions