تازہ ترین:

امریکہ‘ بھارت اور اسرائیل پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں:لیاقت بلوچ

ـ 15 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ذیشان کے گھر تعزیت کیلئے گئے‘ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر امیرالعظیم‘ ذکر اللہ مجاہد‘ ظہور احمد وٹو او جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی تھی۔ لیاقت بلوچ نے ذیشان کے والد محمد یزدانی اور ان کے بیٹوں کے ساتھ اظہار افسوس ار دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ ذیشان کی ہلاکت کی ذمہ دار حکومت پنجاب اور پولیس ہے ہم وزیراعلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اسرائیل کا مشترکہ ہدف ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرکے اسے ناکام ریاست قرار دلوایا جائے تاکہ اس کے ایٹمی پروگرام پر قبضہ کیا جائے آپریشن سے استحکام کی بجائے عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ تیس لاکھ افراد ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions